لکی مروت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، زمین دوزاسلحہ برآمد

0 159

پولیس نے خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے،زمین میں چھپے ہوئے راکٹ گولے اور کارتوس برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے روڈ پر زمین میں چھپائی گئی پلاسٹک کی بوری سے دو راکٹ گولے اور 180 کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارروائی کر کے دونوں راکٹ گولے ناکارہ بنا دیے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ درج کرکے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments