خیبر، مردان اورسوات سرکلزمیں ٹاسک فورسز کی کاروائی

0 172

پشاور:خیبر، مردان اورسوات سرکلز کی ٹاسک فورسز کی کاروائی میں385کنڈے ہٹائے گئے، نادہندہ گان سے 23 لاکھ روپوں کی ریکوری کی گئی،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 ٹرانسفارمروں کومنقطع کرکے اتارلیا گیا ہے، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل اور مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف خیبر سرکل کے رورل ڈویژن کوہاٹ کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو منقطع کرکے اتارلیا ہے ،گیارہ کے وی مندوری فیڈر سے منسلک علاقوں میں 350 سے زائد کنڈے اتارے گئے،جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 23,20000/-روپے کی ریکوری کی ،19 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا،19 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.91 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 16کنڈے ہٹائے گئے ،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 14 میٹروں کو اتارلیا گیا ہے،
مردان سرکل میں کاٹلنگ 249درگئی،نیوکاٹلنگ، اور سخاکوٹ فیڈرز کی جبکہ سوات سرکل کے مینگورہ اربن سب ڈویژن کے گیارہ کے وی سیدوشریف فیڈرز کی کمبنگ کی گئی جس کے دوران خراب میٹروں کو ہٹا کرنئے میٹروں کی پولز پرتنصیب کی گئی اور کئی خطرناک تاروں کوہٹاکر محفوظ بنادیا گیا ہے،
کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،

Facebook Comments