’’یہ لو 5 کروڑ روپے اور۔۔۔ ‘‘ نواز شریف نے کس معروف اینکر پر خزانوں کے منہ کھولے

0 176

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف میڈیا کو بہت رشوت دیتے تھے، انہوں میڈیا پر پیسوں کی بارش کی، میں خود ایسے اینکر کو جانتا ہوں جس کو نواز شریف نے دوہزار تیرہ کے الیکشن میں پانچ کروڑ روپے بھیجے تھے، دوہزار اٹھارہ میں تواسٹیبلشمنٹ طے کرچکی تھی کہ عمران خان نے کو لانا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آزادی صحافت کی ماضی اور موجودہ دور میں صورتحال پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کار ہارون الرشید اہم انکشافات سامنے لے آئے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیا کو بہت رشوت دیتے تھے، انہوں میڈیا پر پیسوں کی بارش کی، میں خود ایسے اینکر کو جانتا ہوں جس کو نواز شریف نے دوہزار تیرہ کے الیکشن میں پانچ کروڑ روپے بھیجے تھے، دوہزار اٹھارہ میں تو اسٹیبلشمنٹ طے کرچکی تھی کہ عمران خان نے کو لانا ہےسینیئر تجزیہ کار نے موجودہ حکومت سے کہا کہ عمران خان اور ان کا میڈیا سیل لفافے کی صحافت کی بس بات کرتا ہے لیکن تھوڑی جرات دکھائیں اور ان کے خلاف کارروائیاں کریں، جن کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں ان کو پکڑیں۔انہوں نے کہا جب میں ایسی باتیں کرتا ہوں تو میرے خلاف ویڈیو پیغام آجاتا ہے اور وہ ہوتا بھی ایسی شخصیت کا ہے جس کی تھوڑی بہت ساکھ ہو تاکہ مجھے روکا جاسکے لیکن مجھے کہاں روکا جاسکتا ہے اس فیلڈ میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ لوگوں سے ڈریں۔ہارون الرشید نے کہا کہ میڈیا بھی سو فیصد درست نہیں، میڈیا پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن سمیت سب کیلئے کام کرتا ہے، آج کل پی ٹی آئی حکومت مجھ پر بڑی مہربان ہے کہتی ہے مجھے دبا کر رکھو۔ان کا کہنا تھا کہ یحیی خان کے دور میں میڈیا پر بڑا دباو تھاکسی کی مجال نہیں تھی کچھ لکھے ملک ٹوٹ گیا لیکن حقائق بیان نہیں کرسکے، بھٹو صاحب کے زمانے میں اخبار بند ہوتے تھے لوگ جیلوں میں جاتے تھے ، انہوں بتایا کہ انیس سو اٹھاسی سے آزادی صحافت کا سلسلہ شروع ہوا۔

Facebook Comments