ماتحت پولیس عملے کی ویلفئیر کیلئے جامع اقدامات اٹھائیں،محمد سلیمان خان

0 170

سوات {بیورو رپورٹ}،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئرکوہستان محمد سلیمان خان نے پولیس آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کر دی کہ وہ ماتحت پولیس عملے کی ویلفئیر کیلئے جامع اقدامات اٹھائیں اور پولیس جوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے خدمت عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے لوگوں کو بہتر انداز میں مستفید کریں۔ حساس و آسانی سے ہدف بننے والے مقامات کی سیکورٹی آڈٹ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر مربوط انٹیلی جنس نظام کے تحت قانون نافظ کرنے والے دیگر سیکورٹی اداروں اور عوام کیساتھ قریبی روابط استوار کریں۔ مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے کہا کہ قانون و انصاف اور میرٹ کی بالادستی کو ہر حال میں مقدم رکھتے ہوئے جرائیم کی منظم بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح آج مروجہ طریقہ کار کے مطابق اردلی روم کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس اردلی روم میں پولیس آفیسران یکے بعد دیگرے پیش ہوئیں ان کی عرض معروضات سن کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان نے بر موقع احکامات صادر فرمارکر ان کی مشکلات کا ازالہ کیا.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان نے جوانوں کو کہا کہ پولیس ایکٹ 2017 کے روشنی میں اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سرانجام دیں، عوامی خدمات کو فرض عین سمجھ کر شہریوں کیساتھ بہترین اخلاق اور اچھے رویئے کا مظاہرہ کریں۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پولیس فورس کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر روایتی تھانہ کلچر اور عوام کیساتھ پولیس کے طرز عمل میں واضح تبدیلی تبدیلی آئی ہے،

Facebook Comments