سوات میں فائرنگ سے صحافی قتل

کار میں صحافی کے ساتھ موجود پولیس گارڈ حملے میں محفوظ رہا

0 165
مینگورہ(یواین پی)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردارا میں ایک صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی امن کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما بھی تھے۔پولیس کے مطابق جاوید اللہ خان کار میں سوار ہو کر اپنے کھیتوں پر جارہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے، تاہم حملے کے وقت کار میں صحافی کے ساتھ موجود پولیس گارڈ محفوظ رہا۔ادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انسداد دہشت گردی کے حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو خالی کروایا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Facebook Comments