فواد چوہدری کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ پاکستانی حیران رہ گئے

0 405

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان میں سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ، ہر انتخابات سے قبل پاکستان میں ایسے بہت سے رہنماء ہیں جو کہ سیاسی وابستگیوں کو تبدیل کر کے دوسری سیاسی جماعتوں چھتری پر جا بیٹھتے ہیں، اور دوسری جماعتوں میں جا کر اپنی توپوں کا رخ اسی سیاسیجماعت کی جانب کر لیتے ہیں جس میں انہوں نے کافی عرصہ گزارا ہوتا ہے، ان میں بہت سارے نام شامل ہیں جن میں سے ایک فواف چوہدری بھی ہیں، فواد چوہدری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھی اپنی سیاسی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، لیکن انتخابات 2018 سے قبل انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور آج وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھال کر اس وزارت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، ماضی میں وہ پیلز پارٹی کے لیے کس طرح سرگرام رہتے تھے اس حوالے سے شرمیلافاروقی نے ایک تصویر شیئر کر دی ہے۔ شرمیلافاروقی کی جانب سسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس وہ ، فواد چوہد ری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اکٹھے بیٹھے ہیں اور وہ بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ، تصویر کے ساتھ شرمیلا فاروقی کی جانب سے کیپش دیا گیا ہے کہ ” یہ ایک تصویر ہے جو میری آرکائیو میں پڑی تھی اور مجھے ماضی کا وہ وقت یاد دلاتی ہے جب فواد چوہدری یوسف رضا گیلانی اور قاسم گیلانی کا دفاع کرتے تھے”۔

Facebook Comments