سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام

0 89
سوات (پیام خیبر نیوز)ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈان کے دوران ایس ڈی پی ا و بادشاہ حضرت، ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان، انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ کلیم جان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے آصف خان ولد رازم خان سکنہ بڈھ بیر مال شاہین ٹان محلہ نزیر آباد کے گاڑی نمبری RLD/1983کے خفیہ خانوں سے 2247گرام چرس برآمدکرلی،اسی طرح عبد اللہ ولد گل رسول سکنہ پندو روڈ پشاور کے گاڑی نمبریLW/7070 کے خفیہ خانوں سے 1597گرام چرس برا ٓمد کی،جبکہ بنڑ پولیس نے فیصل ولد جلیل سکنہ بنڑ مینگورہ کے قبضہ سے 186گرام ہیروئن برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی،ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک و صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل بروئے کار لائینگے۔
Facebook Comments