انتظامیہ اور تاجروں کے کامیاب مذاکرات ‘ بند مارکےٹیں کھل گئیں

0 61

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامےہ اور تاجروں کے مابین کامےاب مذاکرات کے بعد بند مارکےٹوں ‘ گےدرنگ ہالز اور رےسٹورانٹس کو کھول دیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کی سربراہی میں شفےع مارکےٹ کے جنرل سےکرٹری ےاسین خان ‘ مین شفیع مارکےٹ کے صدر اکبر علی ‘ فردوس اور جناح پارک روڈ کے ارشد انگار اور گلریز خان سمےت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی ڈاکٹر احتشام الحق سے ملاقات کی اور اےس او پیز کے تحت مارکےٹوں ‘ گےدرنگ ہالز اور رےسٹورانٹس کو کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے تمام سےل شدہ مقامات کو کھولنے کا اعلان کیا جبکہ تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کا خاص خےال رکھیں جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ صدر تاجر انصاف شاہد خان نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی ڈاکٹر احتشام الحق کو ےقےن دلایا کہ تاجر ہر صورت میں ایس او پیز اور سماجی فاصلے کا خاص خےال رکھیں گے تاکہ اس وباءپر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے تاجروں سے بھی اپےل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کےلئے سےنی ٹائزر اور ماسک کے استعمال ےقےنی بنائیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسر ڈاکٹر احتشام الحق کو ہر قسم کے تعاون کی ےقےن دہانی کرائی اور کہا کہ تاجر ضلعی انتظامےہ کی جانب سے تاجر دوست فےصلے پر ان کے مشکور ہیں اور ان کےساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے ۔

Facebook Comments