ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا نا ردرن بائی پاس کادورہ

0 159

پشاور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر نا ردرن بائی پاس کادورہ کیا ہے،اس موقع پر ایس رورل نجم الحسنین لیاقت اور ایس پی سٹی محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشن نے نادرن بائی پاس اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا، سٹی اور رورل کی حدود میں ناکہ بندیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ،سٹی اور رورل کے تمام ایس ایچ او ز کو پٹرولنگ زیادہ کرنے کی ہدایت جاری کیں، اور ایس ایچ او زکو روزانہ کی بنیاد پر رپور ٹ دینے کی ہد ایت کی، ا یس ایس پی آپریشن نے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی،انہوں نے ایس ایچ اوز اور تمام چوکی انچارج کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھ کر عوام جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنا ئیں۔

Facebook Comments