پشاور ہائی کورٹ سمیت جوڈیشل عمارتوں میں سپرے

0 115
پشاور (پیام خیبر نیوز)صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاور ارباب عبدالحسیب، ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عابد ایڈووکیٹ، صدر اسلامک لائرز فورم فقیر اللہ اعوان کے نگرانی میں پشاور ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ کورٹس، سیشن کورٹ، باررومز، لائبریریز اور عوامی مقامات میں کوروناوائرس کیخلاف جراثیم کش سپرے کیا گیا اس موقع پر زیارت خان ایڈووکیٹ، رحمت خان ایڈووکیٹ اور کورٹس کا عملہ بھی موجود تھاڈسٹرکٹ جج محمد یونس سے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تمام اداروں میں کورونا وائرس کیخلاف خدمات پر لائق تحسین ہے اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاور ارباب عبدالحسیب نے کہا کہ  اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ہمیں اس وباء سے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو بچانا ہوگا چند احتیاطی تدابیر کرکے محفوظ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پشاور روز اول سے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شعور بیدار کرنے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن اس وقت امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
Facebook Comments