کرونا وائرس،پشاور سمیت مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی

0 109
پشاور (اے پی پی) پاکستان میں جاری پی ایس ایل سمیت ملک بھر اور خصوصاً خیبر پختونخوامیں بھی صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پشاور کے قیوم سٹیڈیم اور صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی بلکہ سٹیڈیم میں روزمرہ کے ٹیبل ٹینس اکیڈمی،بیڈمنٹن،والی بال،سکواش،کراٹے،تائیکوانڈو،جمناسٹک،جیم اور خواتین کے فٹنس جیم 14مارچ بروز ہفتہ سے یکم اپریل تک بند کرتے ہوئے تالے لگادیئے ہیں اورکروناوائرس کے باعث سپورٹس کی سرگرمیاں پرپابندی کے باعث اب لوگ قیوم سٹیڈیم میں نہیں آسکیں گے جبکہ اسکے ساتھ ہی ضلع نوشہرہ،چارسدہ،کوہاٹ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کے سپورٹس کمپلیکس میں بھی سپورٹس سرگرمیاں اور کھلاڑیوں کے روزمرہ کے پریکٹس کرنے کا سلسلہ روک دیاگیاہے۔۔ذرائع کے مطابق کروناوائرس کی وجہ سے اگلے ماہ منعقدہ انڈر21گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلے بھی متعطل کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔کھلاڑیوں کو یکم اپریل کے بعد قیوم سٹیڈیم آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Facebook Comments