پشاور،حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

0 97

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں کورونا وائرس پھیلا کے خدشات کے پیش نظر فیز فور حیات آباد میں 27جون دوپہر بارہ بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سمارٹ لاک ڈان فیز فور حیات آباد میں لگا دیا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن27جون دوپہر بارہ بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے، سمارٹ لاک ڈان کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہی۔مذکورہ علاقے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈان لگایا گیا، ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران صرف ضروری اشیا خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں۔ ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments