قبائلی اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں،شوکت یوسفزئی

0 130

پاراچنار(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور تجارت بڑھانا چاہتے ہیں قبائلی اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ملک سے کرپشن اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،گورنر کاٹیج پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت اور جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں امن ہو تو پاکستان میں امن ہو تو پاکستان میں بھی امن ہوگا اور سب سے ذیادہ اچھے اثرات قبائلی اضلاع پر ہونگے ہم افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور ہمارا کلچر زبان ایک ہے شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خالی خزانہ کیساتھ قرض میں ڈوبا ہوا ملک پی ٹی آئی کو ملا اس وجہ سے ڈیڑھ سال سے عوام کو مہنگائی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ کریں کیونکہ کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے تباہ کرنے اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب شروع کردیا گیا ہے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے پر کاربند ہے فاٹا انضمام اور یہاں پر عدالتی نظام پولیس کا نظام لانا تبدیلی کا حصہ ہے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں شامل کرکے پولیس مراعات دئیے گئے ہیں اور قبائلی اضلاع کو سالانہ سو میلین کا جو اعلان کیا گیا تھا اس میں 84 میلین روپے کی منظوری اب تک ہوچکی ہے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جائینگے اور ہم ایک چیلنج کے طور پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایک نیا صوبہ ہمیں قبائلی اضلاع کی شکل میں ہمیں ملا ہے جس میں ترقیاتی کام کرنے ہیں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور ضلع کرم کے دیگر علاقوں سمیت قبائلی اضلاع میں سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فراہمی اور سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو علاج معالجے کا زکر کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں عمران خان قبائل کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی ہے اس وجہ سے ہر خاندان کو صحت کارڈ جاری کیا گیا ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو عمران خان تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں جرگہ سے ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن کے صوبائی وزیر اقبال وزیر، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈی سی کرم شاہ فہد نے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔

Facebook Comments