شوکت یوسفزئی نے وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کر دی

0 186

پشاور(یواین پی) کے پی کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔شوکت یوسفزئی سے محکمہ اطلاعات لے کر دوسری وزارت حوالے کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شوکت یوسفزئی کو محکمہ یا کھیل و ثقافت حوالے کیا جا سکتا ہے،۔دوسری جانب شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے خود اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آمادگی ظاہر کی ہے،چند دنوں میں اعلامیہ جاری ہو سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر وزارت کے امور سنبھالیں گے۔اس سے قبل خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تین وزراء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔صوبائی وزیرکھیل و ثقافت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیربرائے احتساب شکیل خان کے قلمدان ان سے واپس لے لیے گئے تھے۔ اس حوالے سے شوکت یوسفزئی نے بتایا تھا کہ یہ تینوں وزیر صوبے میں پریشر گروپ بنانے میں ملوث ہیں۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکر یوسفزئی اکثرو اوقات اپنے بیانات کی وجہ سے لطیفوں اور میمز کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ماضی میں انہوں نے کئی ایسے بیانات دئیے جو ایک طرف خبروں کی زینت بنے تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹریو دیتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میرے خیال میں وزارت وہ ہونی چاہئیے جس میں آپ ڈیلیور کر سکیں اور عوام کو فائدہ پہنچے۔ میری موجودہ وزارت سے براہ راست عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا میں اس وزات سے بڑا تنگ ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں صرف تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایسا کوئی محکمہ ہو جس سے عوام کے ساتھ رابطہ رہتا ہو تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ایک وزیر کی کارگردگی بھی سامنے آتی ہے۔

Facebook Comments