آفریدی کی 40ویں سالگرہ یکم مارچ کو منائی جائیگی

0 164
کوہاٹ(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی 40ویں سالگرہ یکم مارچ کو جوش و خروش سے منائی جائے گی۔کوہاٹ سمیت ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداح اور کرکٹ شائقین سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں۔
Facebook Comments