شہبازشریف اب کتنی بڑی رقم کے بدلے ڈیل کروانے کیلئے سرگرم ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

0 141

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چند روز تک بیرون ملک روانہ ہوں گے ،نواز شریف کی رہائی سے متعلق پلی بارگین پر حسن اور حسین سے مشورہ کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے برطانیہ میں اپنے بھتیجوں حسن اور حسین نواز سے ملاقات کے دوران انہیں اس بات پر راضی کرنا ہے کہ ساڑھے چھ ارب ڈالر کے عوض انکے والد نواز شریف کی احتساب سے جان چھوٹ سکتی ہے ،بصورت دیگر ایسا نہ کیا گیا تو پھرشریف خاندان پر مزید مشکلات آسکتی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں نے پہلے چار ارب ڈالر دینے کی رضامندی ظاہر کی تھی جو کہ چار سال میں اداکرنے تھے بعدازاں مریم نواز نے پوری ڈیل ہی الٹا دی تھی،مگر اب ساڑھے چھ ارب ڈالر پر شہباز شریف نے ڈیل کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق نواز شریف اب مزید اپنی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے کے بجائے  دیار غیر میں ہی گزارنا چاہتے ہیں ۔

Facebook Comments