گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں جنسی ہراسگی کا واقعہ

0 157
ملتان (یواین پی)پی ایس ایل فائیو،گزشتہ روز ملتان میں کھلیے گئے میچ میں جنسی ہراسگی کا واقعہ، ایک لڑکی شائقین میں موجود ایک نوجوان کے چہرے پر پاکستانی پرچم کا رنگ کرہی تھی کہ ایک لڑکے کی جانب سے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مابین میچ کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا اور فتح حاصل کی۔اس میچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش کیا جب ایک لڑکی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔مذکورہ لڑکی کی جانب سے شائقین میں موجود ایک لڑکے کے چہرے پر پاکستان کے قومی پرچم کا پینٹ کیا جا رہا تھا کہ ایک لڑکے نے ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور اپنے چہرے پر پینٹ کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ صارفین کی جانب سے نوجوان کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ جنسی ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے اور اسکو اسکی سزا ملنی چاہیے۔
Facebook Comments