قبیلہ شلوبر، قمبرخیل کاباڑہ بیسے بابا کرش مشینوں کی بندش کیخلاف دھرنا

0 109

ضلع خیبر(بیورو رپورٹ)باڑہ بیسے بابا کرش مشینوں کی بندش اور حکومت کی جانب سے دوبارہ بحالی کی اجازت نہ دینے کے خلاف قبیلہ شلوبر قمبرخیل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے.قومی کونسل کی کال پر آج اتوار کے روز دی گئ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ساتھ ہی باڑہ تختہ بیگ روڈ پر قمبراباد مارکیٹ کے سامنے احتجاج کرکے روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا.مشران کا مطالبہ تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے.اور ہمارے مطالبات پر بار بار یاد دہانی اور اعلی حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئ شنوائی نہیں ہوئ.اس لئے ھم نےانتہائ مجبور ہوکر یہ اقدام اٹھایا ہے.ھمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ حکومت ہمارے کرشن پلانٹس چالو کرنے کی اجازت دیں.ورنہ یہ احتجاج مسئلہ کے حل تک جاری رہے گا.اور گورنر ہاوس و وزیراعلی ہاوس کے سامنے بھی احتجاجی دھرنے دینگے.اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے قومی کونسل سربراہ خان کلیم آفریدی.مجیب آفریدی.عبدالغنی.صدیق چراغ.اصغر خان.و دیگر نے خطاب کیا.

Facebook Comments