پشاورکے سینئرصحافی فخرالدین سید کوروناکے باعث شہیدہوگئے

0 238
پشاور (پیام خیبر نیوز)سینئرصحافی اور92نیوزپشاورسے وابستہ رپورٹرفخرالدین سید کوروناکے باعث شہیدہوگئے وہ پاکستان کے پہلے صحافی ہیں جنہوں نے کوروناسے لڑتے ہوئے اپنی جان دی۔فخرالدین سید گزشتہ صبح حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں کوروناوائرس سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جاملے وہ گزشتہ دس دن سے بخار اورسینے میں شدیدتکلیف محسوس کررہے تھے ان کوایچ ایم سی کے آئسولیشن میں رکھاگیا اورپلازمہ کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی انتقال سے ایک روز قبل ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے فخرالدین سیدکاشمارپشاورکے سینئراورمجھے ہوئے رپورٹرزمیں ہوتا تھا اپنے صحافتی کیئرئرکے دوران دہشتگردی اور جرائم سمیت متعددشعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔ٌٌ
Facebook Comments