پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

0 173

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مشتبہ دہشتگرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےآپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی پشاور کے علاقے ترناب فرم جھگڑا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی،گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد جاری ہے جس میں اب تک فورسز کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

Facebook Comments