ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

0 162

ایبٹ آباد(پیام خیبر نیوز)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ۔ سرچ سٹرائیک آپریشن میں مقامی پولیس ، ایلیٹ فورس، کینائن یونٹ ، بی ڈی ایس سکواڈ ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی سٹاف اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے حصہ لیا جس میں ضلع بھر کے تھانہ جات کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے 271مکانات کی بزریعہ لیڈیز پولیس چیکنگ کی گئی جبکہ 10کرایہ داروں کے خلاف رجسٹریشن نہ ہونے پر رینٹل بلڈنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی اور 39مشتبہ افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ 20بندوقیں اور 10پستول ، 142کارتوس برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے جبکہ شہری علاقوں اور سرکل گلیات میں 47 ہوٹل سرائے، اور گیسٹ ہاوسس کی چیکنگ کی گئی اور ایڈوائزری نوٹس بھی جاری کیے گئے 06مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ عمل میں لاتے ہوئے 33مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ 96سکولوں کی چیکنگ کے دوران سکیورٹی گارڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے سکولوں کالجز کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیے گئے بس اڈہ جا ت کی چیکنگ کے دوران 10 مختلف اڈوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ76 اہم او ر حساس مقامات کی سکیورٹی اور دیگر امور کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے جملہ ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کو سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے امن او امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Facebook Comments