سپیکراسمبلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہیں،سرداربابک

0 154
پشاور(اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہاہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی میں جاری ماحول انتہائی افسوسناک ہے سپیکرکے حلف نامے میں درج ہے کہ وہ غیرجانبدار اور پریشرائزنہیں ہونگے لیکن سپیکرصاحب اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہیں اورمسلسل جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن کے دیگراراکین کے ہمراہ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سرداربابک نے کہاکہ حکومتی رویہ قابل رحم ہے حکومت میں ایسی کوئی ذمہ دار شخصیت نہیں جو بااختیار اورسنجیدہ ہو اپوزیشن نے بار بار مذاکرات کئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنادیا لیکن حکومت کمیٹی بناکر وعدے کرکے بعدمیں اس پر عمل نہیں کرتی حکومت کوعددی اکثریت کازعم ہے اسلئے اپوزیشن کو بلڈوزکررہی ہے انہوں نے کہاکہ غل غپاڑہ پارٹی اور ایوان کے مفاد میں نہیں ہم دکھادینگے اورسکھادینگے کہ اپوزیشن کیاچیزہوتی ہے ہم اپنے حقوق لیناجانتے ہیں ہمیں اشتعال میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے چیلنج دیاکہ پیر کے روز سے اسمبلی اجلاس کسی صورت چلنے نہیں دیاجائے گا۔سرداربابک نے کہاکہ  مذاکرات کی پیشکش آنے پر حکومت کیساتھ بیٹھنے کوتیار ہیں ہم تصاد م کی طرف نہیں جائینگے صوبے میں تاریخ کی نااہل اورناجائزحکومت ہے جس میں بزرگ ایم پی اے کی عزت کاخیال تک نہیں رکھاجاتا سپیکرجنوتی بننے کی بجائے کسٹوڈین بن جائے تو عزت دینگے۔
Facebook Comments