ظاہری خوب صورتی کی قائل نہیں ہوں، سارہ لورین

0 182

اسلام آباد(یواین پی) داکارہ سارہ لورین نے کہا کہ وہ انسان کی ظاہری خوب صورتی کی قائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو باطنی طور پر خوب صورت ہونا چاہیے کیونکہ اصل خوب صورتی یہی ہے۔انہوں نے مزید کا کہ وہ کسی انسان کی خوبرو ہونے سے کبھی متاثر نہیں ہوئی ہیں بلکہ اچھا اخلاق ان کی کمزروی ہے۔ اداکارہ فلم ”عشرت میڈان چائنہ“ میں اداکار محب مرزا کے ساتھ مزکری کردار ادا کریں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

Facebook Comments