ثانیہ مرزا کا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز

0 165
دبئی (یواین پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارشیا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔انہوں نے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ابتدائی راؤنڈ میں روس کی آلہ کدریٹیسوا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دار کترینا سربوٹنک کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارشیا میں سخت مقابلے کے بعد روس کی آلہ کدریٹیسوا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دار کترینا سربوٹنک کو 6-4، 4-6 اور 10-8 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
Facebook Comments