مستقل مزاجی کامیابی کی بنیاد ہے،سائرہ نسیم

0 147
  لاہور(یواین پی)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میں مستقل مزاج ہوں کیونکہ یہ کامیابی کی بنیاد ہے،گائیگی میں میرا اپنا سٹائل ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی، کسی بھی گیت کو پیش کرنے کیلئے ہمیشہ صاف ستھری شاعری کا انتخاب کیا ہے اور اسی پر کاربند رہوں گی۔ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی سمیت کسی بھی شعبے میں ڈھنگ ٹپاؤ کے ذریعے زیادہ دیر کام نہیں چلایا جا سکتا، مستقل مزاجی ہی آپ کو ترقی کی جانب لے کر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی گایا ہے بہترین گایا ہے اور یہی میری پہچان ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہوں گی۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی میں میرا اپنا سٹائل ہے اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی اور میرے اسے پسند کرتے ہیں۔میں نوجوانوں کو یہی کہوں گی کہ اگر منزل حاصل کرنی ہے تو مستقل مزاجی،نیک نیتی اور لگن کے فارمولے کو اپنائیں۔
Facebook Comments