چیئر مین سینیٹ چودہ ماہ کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا سرکاری دورہ کرینگے

محمد صادق سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ 19 سے 21 فروری تک بحرین کا سرکاری دورے کا آغاز کرینگے

0 138

اسلام آباد (آئی این پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی تقریبا چودہ ماہ کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا سرکاری دورہ کرینگے۔ چیرمین سینیٹ سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ 19 سے 21 فروری تک بحرین کا سرکاری دورے کا آغاز کرینگے جسکی دعوت بحرین کی شوری کونسل کے سربراہ نے دی ہے۔ گزشتہ ایک سال زائد عرصہ سے چیئرمین سینیٹ نے کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کیا۔ چئرمین سینیٹ کے خود اختیار کردہ بچت اقدامات کے تحت بیرون ملک دورے کم کئے گئے ہیں۔چیرمین سینیٹ آخری مرتبہ 18تا 22دسمبر2018 سعودی عرب دورے پر گئے تھے۔ بحرین دورے کا مقصد پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ چیرمین سینیٹ نے کہا انکا دوروں پر نہ جانے کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس دورے کی دعوت بحرین کی شوری کونسل کے چئرمین نے دی ہے اور اس میں سینیٹ پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ بحرین دورے میں سینیٹرز عابدہ عظیم، کلثوم پروین، منظور کاکڑ، حافظ عبدالکریم،کیشو بائی، مرزا محمد آفریدی اور فدا محمد شامل ہونگے۔

Facebook Comments