آئی جی پی کا  کورونا وائرس سے متعلق اْٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ

0 162
پشاور(پیام خیبر نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے سرویلینس چپ اور ڈرون کیمرے کے ذریعے پشاور کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس سے متعلق اْٹھائے گئے اقدامات کا براہ راست جائزہ لیا۔ آئی جی پی کو اس نئی متعارف شدہ ٹیکنالوجی کے زریعے پولیس کی جانب سے قرنطینہ سنٹروں کی حفاظت کے لئے اْٹھائے گئے اقدمات، مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس کی فرائض کی ادائیگی، مختلف مارکٹس اور بازاروں کی صورتحال وغیرہ کی براہ راست ویڈیو دکھائی گئی۔ آئی جی پی نے سرویلینس چپ اور ڈرون کیمرے کے استعمال کے تجربے کو سراہا اور اس سے اس قسم کی ناگہانی آفات اور جنگی صورتحال میں بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اگر ایک طرف پولیس پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جا سکتا ہے تو دوسری طرف درکار مزید ضروری اقدامات اْٹھانے کو بر وقت یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ سرویلینس چپ اور ڈورن کیمرے کے استعمال کو صوبے کے دیگر حصوں میں وسعت دیا جایا گا۔ آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔
Facebook Comments