ورسک روڈ مچنی چونگی میں ٹھوٹ پھوٹ کے شکار سڑک کی مرمت

0 76

پشاور(سٹی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عوام کو مشکلات پیش آنے پر ورسک روڈ مچنی چونگی میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار سڑک کی مرمت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ورسک روڈ مچنی چونگی کے مقام پر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جو رش اور ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے حوالے سے کئی بار شہریوں نے ٹریفک حکام کو شکایات بھی کیں جس پر ایس پی کینٹ ٹریفک قائد کمال نے نوٹس لیتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کو سڑک کی مرمت کرنے کی ہدایت کی جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ورسک روڈ پر مچنی چونگی کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار کی مرمت کی جس سے اب ٹریفک بلا کسی رکاوٹ کے رواں دواں ہے جس پر عوام نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اس اقدام کو سراہا۔ ٹریفک لائن باچا خان چوک سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور صرف ٹریفک کو کنٹرول نہیں کر رہی بلکہ اس موجودہ وبائی صورتحال میں ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر روز اول سے لیکر اب تک شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دے رہے ہیں اسی طرح مذکورہ سڑک ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال رہا تھا جس پر ٹریفک حکام نے اسے اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے اس کی مرمت کردی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔

Facebook Comments