’’رجسٹرڈ افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلواسکتے ہیں‘‘

0 161

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاونٹس کھولنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ جو افغان مہاجرین پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، وہ بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔

Facebook Comments