ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سوات کا دھواں چھوڑنے والے رکشوں کے خلاف ہنگامی چیکنگ۔

0 100

سوات {بیورو رپورٹ}ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ویٹز امتیاز احمد نے عوامی شکایات پر دھواں چھوڑنے والے اور مقررہ حد سے زیادہ شور کرنے والے رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کردیا۔ اس سلسلے میں آج پہلے روز سیدو مینگورہ روڈ پر چیکنگ کیا گیا۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے امتیاز احمد، ٹرانسپورٹ افیسر نور زیب شاہ اور ٹریک افیسر عمران خان نے کہا کہ اج کے کاروائی 200 کے قریب ٹو سٹروک رکشوں کوجدید ترین آلات کے ذریعے چیک کیا گیا جن میں مطلوبہ معیار پر اتروالے رکشوں کو فیٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے اور ان کے شیشوں پر سٹیکر چسپاں کئے گئے۔ جبکہ کچھ کو دھواں چھوڑنے اور زیادہ شور کرنے پر چالان کیا گیا اور ان کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنے رکشوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق ٹھیک کرالیں ورنہ پھر اگلے مرحلے میں ان رکشوں کو بند کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ملاکنڈ ڈویژن اسرار احمد اور ٹریفک وارڈنز کا ہمیں بھرپور تعاون حاصل ھے۔ اس موقع پر موجود عوام نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اس اقدام کو سراہا اور نئے ضلعی پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے کاروائیاں جاری رکھے جائیں تاکہ حسین وادی سوات جو پوری دنیا میں اپنے قدرتی حسن کیلئے مشہور ہے کہ حسن کو ماند پڑنے سے روکا جائے۔

Facebook Comments