اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

0 160
اسلام آباد کے بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

آزاد کشمیر کے علاقوں مظفر آباد، اٹھ مقام اور شاردہ کیل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چلی۔ملکۂ کوہسار مری اور گرد و نواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے، موسم بہار کی بارش نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سندھ میں گرم رہے گا، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مالا کنڈ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Facebook Comments