پی ٹی ایم مشر منظور احمد پشتین کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

0 156

ٹانک{نمایندہ پیام خیبر}  پشتون تحفظ مومنٹ کے مشر منظور احمد پشتین کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موونٹ کے مشر منظور احمد پشتین بھی مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق بلال محسود نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے مشر اور ہمارے دوست منظور احمد پشتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ان کی طبعیت بھی ٹھیک ہے۔ بلال محسود نے مزید کہا کہ آپ سب سے التجا ہے کہ منظور احمد پشتین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

Facebook Comments