پی ایس ایل 5،بین ڈنک کا چھکوں کا نیا ریکارڈ

0 139

لاہور(آئی این پی) لاہور قلندرز کے بیٹسمین بین ڈنک نے پی ایس ایل 5میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بنادیا۔لاہور قلندرز کے بیٹسمین بین ڈنک نے قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنالیا۔اس سے قبل عمر اکمل، کامران اکمل، کولن انگرام، شرجیل خان اور کیون پیٹرسن کسی ایک اننگز میں 8،8 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے وہ پی ایس ایل میں زیادہ چھکوں کے ریکارڈ سے لاعلم تھے لیکن جب پتہ چلا تو بہت اچھا لگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل فائیو میں چوتھے میچ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک کا کردار اہم رہا اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔بین ڈنک نے 93رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہر بولر کی دھلائی کی، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی غیر معمولی اننگز کو اپنی بہترین اننگز میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ٹاپ اننگز میں سے ہے، سب سے بڑھ کر یہ بحثیت ٹیم ایک اچھی کوشش تھی کیونکہ ہمیں جیت کی ضرورت تھی۔

Facebook Comments