ملتان سلطانز اور پشاور زلمی 26 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی

0 159

راولپنڈی(یواین پی) پاکستان سپر لیگ میںپیر اور منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ 26 فروری کو واحد میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی، پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا، دو دن وفقے کے بعد 26 فروری کی شام لیگ کا آٹھواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے شاہد آفریدی، جیمز ونس، معین علی، عمران طاہر اور رلی روسو جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سیمی انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں، لیگ کا نواں میچ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments