پاکستان سپر لیگ 2020، میں (کل) ایک میچ کھیلا جائے گا،

راولپنڈی سٹیڈیم پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کریگا

0 189
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جو کراچی اور لاہور سے منتقل ہوکر اب ملتان اور راولپنڈی میں پہنچ چکا ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ ملتان کے بعد (آج) جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیمز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کریگا۔ راولپنڈی میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں میدان سجنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔لیگ کا نواں میچ (آج) جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 4,4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ 6لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Facebook Comments