صوبائی مشینری کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے متحرک ہے،مشیراطلاعات اجمل وزیر

0 117
  پشاور (پیام خیبر نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پوری صوبائی مشینری کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے متحرک ہے اور ایمرجنسی بنیادوں پر تمام صوبے میں فلاحی و حفاظتی اقدامات جاری ہیں جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان قرنطینہ سنٹر سے بھی تسلی بخش خبریں آ رہی ہیں جہاں پر کورونا سے متاثرہ افراد کو تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق  افراد کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے اور وہ کل اپنے گھروں کو واپس بھجوائے جائیں گے۔ جن میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ شامل ہیں۔  ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات نے بدھ کو اطلاع سیل میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صحت یاب ہونے والے افراد متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حوالہ کئے جائیں گے۔ صوبے میں گندم کی سپلائی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بات کرتے مشیر اطلاعات نے ریمارکس دئیے کہ آج بھی وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں موجود گندم کے ذخائز کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کئے گئے۔ اس وقت صوبے میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے، جبکہ پنجاب سے بلا تعطل سپلائی بھی جاری ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹ رہے ہیں۔ جبکہ ضلعی و تحصیل سطح پر گندم کی قیمتوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کر رہے ہیں۔ صوبے کے غریب و لاچار لوگوں کے لئے مالی پیکج شروع کرنے پر بات کرتے ہوئے اجمل وزیر نے واضح کیا کہ صوبائی و وفاقی حکومت آج سے مالی پیکج کا باقاعدہ پروگرام شروع کر رہے ہیں تاکہ دیہاڑی کرنے والے و دیگر مستحق لوگوں کی داد رسی ہو سکے۔ جبکہ عوام کی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔
Facebook Comments