وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18 فروری کو طلب کرلیا

ترک صدر کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا

0 128

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18 فروری کو طلب کرلیا،وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلا س میں 12 نکاتی ایجنڈازیرغور آئے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا،ترک صدر کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا،وفاقی کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔اجلاس میں احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کو شامل کرنے کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں گیس کی قیمتوں اوربجلی بلوں کامعاملہ بھی شامل ہے،ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی کابینہ دالوں پر ٹیکس ریگولیٹری ڈیوٹی پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

Facebook Comments