عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہرحد تک جائے گی،وزیر اعظم

0 132

پشاور{پیام خیبرنیوز}وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کی تکالیف پرحکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہرحد تک جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غریب عوام اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دینے سے متعلق اجلاس میں کیا۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کے اقدامات پر غور کیا گيا۔عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، اجلاس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر، چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالفقار علی خان و دیگر شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ایم ڈی کو آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن عام آدمی کو بنیادی اشیاء کی سستے نرخوں پر فراہمی اور ریلیف کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔عمران خان یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی کارکردگی کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے حوالے سے ہدایت دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی مدد سے ملک بھر میں 50 ہزار ریٹیلرز اسٹور کھولنے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

Facebook Comments