وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

0 180

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غربت کے خاتمے کے پروگرام ’’احساس‘‘ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مدینے کی ریاست کا بنیادی اصول رحم ہے، غریب دیہی خواتین کی مدد کے لیے بکریاں اور مرغیاں دی جائیں گی، 57 لاکھ خواتین کے سیونگ بینک اکاؤنٹ بنائیں گے، انہیں موبائل فون بھی دیں گےانہیں ادائیگی موبائل فون کے ذریعے ہو گی، غربت کے خاتمے کے لیے دسمبر تک ڈیٹا تیار کر لیں گے جس میں لوگوں کی آمدنی کی تفصیلات ہوں گی، کسی شیلٹر ہوم پر پیسہ خرچ نہیں ہو رہا بلکہ شیلٹر ہوم مخیر حضرات چلا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت قائم کر رہے ہیں۔

Facebook Comments