وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے شاندار اپیل کر دی

0 200

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے رمضان میں مارکیٹیں کھلی رکنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ جمعے کو یوم توبہ منایا جائے گا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں جاری لاک ڈاﺅن کی صورتحال اور رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کیصدارت میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں معروف علمائے کرام کے وفد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے علاوہ علماءکے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، مولانا راجا ناصر عباس اوردیگرشریک ہوئے۔کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورنرسندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے اور مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق بات چیت ہوئی۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کیساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، علمائے کرام نے وزیراعظم کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے رمضان میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ جمعہ بطور یوم توبہ منایا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہی اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اس مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے اور اسی حوالے سے ٹیلی نار نے بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔موبائل فون کمپنی ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان نے آج صبح وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے پانچ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیلی نار کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی جبکہ 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سترہ اموات اور 425 نئے کیس سامنے آئے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی۔طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4873 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 104،302 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1970 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments