وزیراعظم عمران خان نے کاٹن پالیسی کی منظوری دے دی

0 146
اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کاٹن پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کے تحت پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی نئے سرے سے تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت زراعت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کوکپاس پر نئی لانگ ٹرم پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اراکین سے رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر کاٹن پالیسی کی منظوری دے دی۔پالیسی کی تشکیل کے لیے جہانگیر ترین نے پاس کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر نیل فاریسٹر کی خدمات بھی حاصل کیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کپاس کا موجودہ بحران 20 سال کی نااہلی اور عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔
Facebook Comments