پی آرسی ایس کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دے،گورنرشاہ فرمان

0 151
پشاور (پیام خیبر نیوز)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع برانچ کے نام پیغام میں کہاہے کہ پی آرسی ایس کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دے۔ رضا کارانہ ٹیمیں اور طبی عملہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اپنی خدمات انجام دیں۔ گورنرشاہ فرمان کا کہناتھا کہ پی آر سی ایس ہمیشہ کی طرح اب بھی انسانیت کی خدمت کیلئے خود کو تیار رکھے۔ انہوں نے کہاکہ پی ار سی ایس کرونا وائرسے بچاؤ کیلئے عوام میں موثر آگاہی مہم پیدا کریں اور اس ہنگامی صورتحال میں اپنے تمام طبی ودیگر وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب نے متحد ہوکر اس آزمائش کا سامنا کرناہے اور انشاء اللہ ہم سرخروں ہوں گے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے۔
Facebook Comments