صنعت کی ترقی کےلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ‘ غلام علی

0 55

پشاور(سٹی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے سمال چیمبر مردان اور گدون صوابی چیمبر کا دورہ کیا دورے میں سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی،FPCCIکے سابقہ صدر غضنفر بلور،موجودہ نائب صدرFPCCI قیصر خان،آرشین کے اونرریاض ارشد اور مہمند چیمبر کے صدر ارباب فاروق جان،حاجی شعیب خان مردان نے شرکت کی، نو منتخب سمال چیمبر مردان اور نو منتخب صوابی چیمبر کے صدور اور مکمل کابینہ سمیت ایگزیکٹیو ممبران نے وفد کا استقبال کیا۔مردان کے سمال چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی دعوت پر مردان چیمبر میں تاجروں کے پر ہجوم میٹنگ اور صوابی چیمبرآف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک میں صنعت کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے انڈسٹری کو،سوشل سیکیورٹی اور دیگر محکموں سے نجات دلا کر ون ونڈو آپریشن شروع کریں انڈسٹری کو تنگ کرنے کے بجائے سہولیات دینے ہونگے۔اس موقع پر غضنفر بلو ر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادر ی کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ہمیں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔انڈسٹری کوUBL،سوشل سیکیورٹی اور دیگر محکموں سے نجات دلا کر ون ونڈو آپریشن شروع کریں۔مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرارباب فاروق جان نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست عوام متاثر ہوں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ ہینڈلنگ سرچارج میں تاجروں کو ریلف دیں اور دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے صنعتکاروں کیلئے مراعات کا اعلان کرے۔مردان چیمبر کے بعدسابقہ ایم این اے اور فیڈریشن کے سنیئر ممبر نسیم الرحمن خان کی دعوت پر وفد ان کے حجرے تشریف لے گئے وفدکے اعزاز میں نسیم الرحمن خان نے پر تکلف ظہرانہ دیااس موقع پر مردان چیمبر کے نو منتخب صدر ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔ اور پھر وفد صوابی چیمبر روانہ ہو ا۔صوابی چیمبر کے صنعت کاروں اورایگزیکٹیو ممبران نے وفد کا استقبال کیا ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور کثیر تعداد میں صنعت کاروں اور تاجروں نے شرکت کی۔ نو منتخب صدر صوابی چیمبر شیرازخان اورسابقہ صدر زاہد خان نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ آپ کی سرپرستی سے ہماری مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔وفد میں ممتاز صنعت کار شعیب خان آف مردان بھی ہمراہ تھے۔آخر میں لقمان شاہ، اسرار خان اور فضل رحیم نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments