پیپلز پارٹی کےکتنے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا؟ اعلیٰ قیادت کے ہوش اڑ گئے ‎

0 131

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب ہیڈکوارٹرز طلبی کے موقع پر جیالوں کی نیب دفتر جانے کی کوشش، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلناشروع کیا تو کارکنان مشتعل ہوئے جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150 سے 200 کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے جیالوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کارکنوں کو گاڑیوں میں اٹھا کر لے جارہی ہے، پرامن کارکنوں کی گرفتاریاں فوری طور پر بند کی جائے،نجی ٹی وی کے مطابق بلاول اور آصدزرداری نیب ہیڈ کوارٹرز کے اند ر چلے گئے ہیں ۔

Facebook Comments