حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک میں غریب عوام بھوکے سوتے ہیں: بلاول آفریدی

0 142

باڑہ :ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 106 الحاج بلاول آفریدی کا دورہ باڑہ پریس کلب۔ کرونا وائرس روک تھام اور بچاؤ کے لیے صحافیوں کو ماکس حوالہ کیئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول آفریدی نے کہا کہ کرونا وائرس بین الاقوامی وبا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے دو سو سے زیادہ ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی کرونا وائرس کے اثرات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ جس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وائرس کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ بلاول آفریدی نے کہا کہ کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل باڑہ ملک دین خیل اور کمر خیل سمیت تیراہ میدان کے عوام کو بھی فوڈ پیکیج بھیج دیا گیا ہے۔ صحافیوں کے سوال کے جواب پر ایم پی اے بلاول آفریدی نے کہا کہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے آج ملک میں غریب عوام بھوکے سوتے ہیں۔ بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ملک میں گھمبیر صورتحال سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر صدر باڑہ پریس کلب خادم خان آفریدی نے ایم پی اے بلاول آفریدی کو باڑہ میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر باڑہ پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں کرونا وائرس وبائی مرض کے خاتمے کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

Facebook Comments