کرونا وائرس کے خلاف پولیس صف اول میں موجود ہے،ظہور بابر آفریدی

0 138
پشاور (پیام خیبر نیوز)ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دوران پور قرنطینہ کا خصوصی دورہ کیا،اس موقع پر ایس پی سٹی محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے دوران پور قرنطینہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے بات چیت کی،ایس ایس پی نے اہلکاروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی،صابن،سینی ٹا ئزر اور گلبز کے استعمال اور لوگوں سے فاصلہ رکھنے کی تلقین بھی کی۔ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف پولیس صف اول میں موجود ہے، کرونا کے حوالے سے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، عوامی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف پولیس صف اول میں موجود ہے، کرونا کے حوالے سے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، عوامی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے۔
Facebook Comments