پی ایم ڈی سی کو بحال نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے‘مریم اورنگزیب

0 128
لاہور(یواین پی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی فوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریگولیٹر کا ہونا لازم ہے۔پی ایم ڈی سی کو بحال نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان کے تحفظ کے لئے پی ایم ڈی سی کی بحالی ضروری ہے۔سپریم کورٹ پہلے ہی پی ایم ڈی سی کے بارے میں واضح فیصلہ صادر کرچکی ہے۔پی ایم ڈی سی کی بحالی میں کوئی قانونی سقم یا رکاوٹ نہیں۔صحت عامہ یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹ کرنے والا ادارہ فعال کرنا پڑے گا۔عوامی مفاد میں ہے کہ پی ایم ڈی سی فوری بحال ہو۔
Facebook Comments