چین، کرونا وائرس کے 245 مریضوں کی پلازما تھراپی

0 161

بیجنگ(شِنہوا)چین میں جمعہ تک کرونا وائرس کے 245 مریضوں کی پلازما تھراپی کی گئی ہے جن میں سے91 مریضوں کے طبی اشارے اور علامات میں بہتری آئی ہے۔قومی صحت کمیشن (این ایچ سی)کے عہدیدار گو یان ہانگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے علاج معالجہ کیلئے پلازما کی 544 خوراکیں حاصل کی گئی ہیں۔ گو نے کہا کہ پلازما تھراپی محفوظ اور موثر ثابت ہوئی ہے۔پیکنگ یونیورسٹی کے پہلے ہسپتال میں شعبہ متعدی بیماری کے ڈائریکٹر وانگ گوئی چھیانگ نے کہاہے کہ صحت یاب مریضوں کے پلازما میں کرونا وائرس کیخلاف اینٹی باڈی کو بے اثر کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔وانگ نے پلازما عطیہ کرنے سے پہلے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ علاج کو موثر بنایا جاسکے۔گو نے کہا کہ چین نے پلازما تھراپی کا تجزیہ کرنے اور اس میں بہتری لانے کیلئے صوبائی اور قومی سطح پر ماہرین کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید صحت یاب ہونے والے مریضوں کو پلازما عطیہ کرنے پر راضی کرنے کیلئے این ایچ سی اور دیگر حکام کام کررہے ہیں۔

Facebook Comments