کرونا سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق طریقہ وضع

0 131
پشاور (اے پی پی) کرونا سے جاں بحق افراد کی میتوں کو خصوصی گاڑیوں میں ہسپتال سے منتقل کیا جائیگا، میتوں کی منتقلی، غسل دینے اور ڈھانپنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، میت کوہسپتال ہی میں غسل دیا جائیگا، میت کو لیک پروف پلاسٹک شیٹس میں لپیٹ کر تابوت میں ڈالا جائیگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق میت کو غسل دینے کے بعد استعمال ہونیوالا پانی نالہ میں بہانے کے بجائے ضائع کیا جائیگا، جاں بحق افراد کے لواحقین پلاسٹک شیٹس چڑھانے کے بعد ہسپتال میں ہی آخری دیدار کرسکیں گے۔ میت کا آخری دیدار کرنے والوں کیلئے فل پروف حفاظتی کٹس پہننا لازمی ہوگا، میت کو غسل دینے بعد جگہ کو ہائیو کلورائیٹ نامی کیمکل سے دھویا جائیگا۔میت کے کفن پر بھی ہائپو کلورائیٹ ڈالا جائیگا، استعمال کی تمام چیزیں تلف کی جائیں گی، میت کو گھر منتقل کرنیوالی گاڑی کو واپسی پر ہائپوکلورائیٹ سے دھویا جائیگا، میت لے جانے والی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔ میت کو گھر منتقل کرنے کے بعد کسی کو آخری دیدار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ میت کو جلد ازجلد دفنایا جائیگا، جنازہ محدود رکھنے کی کوشش کی جائیگی، کرونا سے جاں بحق ہونیوالے کسی بھی میت کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائیگا، میت کو منتقل ہسپتال سے گھر منتقل کرنیوالا تدفین تک وہاں موجود رہے گا۔
Facebook Comments