پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور زلمی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری

ڈیرن سیمی کے بعد انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لیام ڈاسن نے بھی پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

0 153

کراچی(یواین پی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور زلمی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی،ڈیرن سیمی کے بعد انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لیام ڈاسن نے بھی پشاور زلمی اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیا۔ پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابقایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ٹیم نے نینشل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کیا۔ وارم اپ اور فٹبال سیشن کے بعد ہیڈکوچ محمد اکرم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا گراونڈ میں ٹارگٹ میچ پریکٹس کی جس میں بلے بازوں اور باولرز نے مقرر کردہ اہداف کے حصول کی پریکٹس کی جو میچز میں معاون ثابت ہوگی۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راونڈر لیام ڈاسن نے بھی پشاور زلمی اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیا اور پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی۔ ٹارگٹڈ میچ پریکٹس کے بعد اسکواڈ نے آدھا گھنٹہ فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا۔ پشاور زلمی اتوار کو دوپہر ایک سے چار بجے نیشنل کراچی میں پریکٹس کرے گی۔ پریکٹس سے قبل پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں پشاور زلمی کا اوپن میڈیا سیشن ہوگا۔

Facebook Comments